Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  •  دشمن کو ہر میدان میں  مایوسی اور ناکامی کا سامنا ہے: جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ قدس فورس نے عالم اسلام کے جوانوں میں جہاد کا جذبہ پیدا کیا اور مسلمانوں میں استقامت و پائیداری کی نئی روح پھونک دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان پر مسلط کردہ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر سپاہ قدس کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب عقل و منطق اور درایت و ہوشیاری اور حکمت و تدبر کی وجہ سے کامیابی کے منازل طے کررہا ہے اور اسلامی انقلاب نے مختلف میدانوں میں دشمن کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا اور دشمن کو ہر میدان میں  مایوسی اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے غاصب و جابر اوربچوں کو شہید کرنے والی صیہونی حکومت کو 33 روزہ جنگ میں شکست دی اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی گروہ موجودہ مسائل و مشکلات  پر بھی کامیابی کے ساتھ  قابو پا لیں گے۔

 واضح رہے کہ 14 اگست 2006 کو صیہونی فوجیوں اور حزب اللہ کے جوانوں کے مابین 33 روزہ جنگ حزب اللہ کی کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس جنگ میں صیہونی حکومت کو کافی جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس