Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے انسداد منشیات میں ایرانی کوششوں کی قدردانی کی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات کی وسیع کوششوں کی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غدا ولی نے ویانا میں ایران کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے قانونی و بین الاقوامی امور محسن بہاروند کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اقوام متحدہ کی منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے دفتر کے لئے ایران ایک اہم ملک ہے جس نے انسداد منشیات اور اس سے متعلق جرائم کے میدان میں وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے۔

محسن بہاروند نے منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کے مالی اور انسانی نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری اور مذکورہ دفتر سے ایران جیسے ممالک پر زیادہ سنجیدہ توجہ دینے، صلاحیتوں اور وسائل کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں پر تنقید، انسداد منشیات کی صلاحیتوں اور ان کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جابرانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے بھی کوششوں کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ ان کے مقابلے کے لئے منشیات اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے ضروری سامان مہیا کرنے کے لئے بیک وقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

محسن بہاروند نے انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر توجہ دلاتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ایران ، افغانستان اور انسداد منشیات کے دفتر کے درمیان سہ فریقی کوشش کی جائے جس میں سرحدی چوکیوں اور بارڈر فورس کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔

انہوں نے جرائم اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کے لئے ایرانی اداروں کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے فرار ہونے والے اور مغربی ممالک کی محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے والے مجرموں کے ذریعہ بدعنوانی یا چوری کے نتیجے میں جائیداد کی واپسی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پرانسداد منشیات کے دفترک سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

ٹیگس