Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • سفارتخانوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرگرمیاں انجام دینی چاہئیے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے سفارت خانوں کو عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اور سفارتی آداب کا خیال رکھ کر اپنی سرگرمیاں انجام دینی چاہئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے آج شام، ایرانی قوانین اور عدلیہ کے طرز عمل کے حوالے سے تہران میں بعض یورپی سفارتخانوں کے مداخلت پسندانہ بیانات پر کہا کہ جس طرح جرمنی کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے اس قسم کے بیانات کو مسترد کیا گیا اسی طرح کسی بھی دوسرے ملک کے سفارتخانوں کی جانب سے بھی اس قسم کے بیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تہران میں جرمنی کے سفیر نے ایرانی قوانین اور عدلیہ کے طرز عمل کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا تھا جس پر اسے پیر کے روز وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایران نےن اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ٹیگس