اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ہندوستان میں شہریت کے نئے قانون سی اے اے کے نفاذ کے خلاف ملک گیر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کے لوگو اور سلوگن کی رونمائی کردی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم تحریک حریت کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے نکالے جانے والے افغان پناہ گزینوں کے لئے سردی سے بچاؤ کا فوری انتظام نہ کیا گيا تو ان میں سے ایک بڑی تعداد سردی کی وجہ سے موت کے منہ میں جاسکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکام کو سزا نہ دینے کی روش کا خاتمہ کیا جائے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالے جانے کے پاکستان کے اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
عراق کی سرحدی فورس کے ہیڈکوارٹر نے ایران سے ملنے والے مشترکہ عراقی سرحدی علاقوں سے غیر قانونی گروہوں کا صفایا کئے جانے کی خبر دی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیامین نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کی اکثریت ان کے وزیراعظم رہنے کے خلاف ہوگئی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے مشرقی رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔