Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran

ایران کے نیشل کرونا کمانڈ سینٹر کی ہدایات کے مطابق اربعین شہدائے کربلا کی مجالس بڑے اجتماعات کے بغیر انجام پائیں اور ایران کے سب ہی ٹی وی چینلوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ www.khamenei.ir اور آپ کے دفتر کے ٹوئٹر پیج اور دیگر سوشل میڈیا چینلوں پر زیارت اربعین کا پروگرام براہ راست نشر کیا گیا۔

 ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں حسینی عزاداروں نے امام حسین اور ان کے با وفا صحابیوں کا چہلم پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔

ایران میں اربعین کے پیدل مارچ میں شریک نہ ہونے والے الگ الگ شہروں میں اربعین حسینی کی یاد میں پیادہ روی کرتے تھے لیکن سال حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی تھی۔

 طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حسینی عزاداروں نے مجالس عزا کا انعقاد کیا اور مظلوم کربلا کا پرسہ آخری حجت کی خدمت میں پیش کیا۔ 

 

 

ٹیگس