Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • مسلمان ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور

اسلامی تعاون تنظیم نے مسلمان ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد احمد الصباح نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کو اخوت اور برادری کی دعوت دیتا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ نے جن کا ملک اسلامی تعاون تنظیم کا موجودہ سربراہ ہے ، کہا کہ آج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور اسلامی اقدار کی پابندی کی ہر دورسےزیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جدہ اجلاس میں ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرکردہ مجاہد عالم دین آیت اللہ نمرباقر نمر کو سزا موت دیکر شہید کیے جانے کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مراکز پر حملے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔

ٹیگس