Jan ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کے بیٹے محمد النمر: داعش دہشت گردوں اور سعودی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
    شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کے بیٹے محمد النمر: داعش دہشت گردوں اور سعودی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سعودی عرب کے مجاہد عالم دین شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کے بیٹے نے کہا ہے کہ داعش اور آل سعود ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں-

شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کے بیٹے محمد النمر نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب اور داعش دہشت گرد گروہ کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گردوں اور سعودی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے بلکہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں-

محمد نمر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آیت اللہ نمر کو حریت پسندی اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث موت کی سزا دی گئی ہے، کہا کہ ہمارے والد سعودی حکام کی آنکھوں میں کانٹا تھے اور وہ پرامن طریقوں سے عوامی حقوق کی حمایت کرتے تھے-

سعودی عرب کے حکام نے دو جنوری کو اس ملک کے عظیم مذہبی پیشوا آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دے دی تھی- آل سعود کے اس اقدام پر مختلف ملکوں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیتوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا-

ٹیگس