Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کئے جانے کے لئے، نسل کش صیہونی حکومت پر دبا‎ؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان ميں غزہ کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی حکومت کےجارحانہ حملے بند کئے جانے اور اس جارح حکومت کے توسط سے عالمی قوانین کی پابندی پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم اور سعودی ولیعہد نے اسی طرح غزہ میں جعلی صیہونی حکومت کے حملے بند کروانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کےلئے بین الاقوامی کوششوں پر بھی زور دیا۔ محمد شہباز شریف اور محمد بن سلمان نے اسی طرح سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی امن عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا ہے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

ٹیگس