Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کو گرفتار کر لیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب محمد سلیم کو جمعے کی نماز کے بعد گرفتار کر لیا۔ مسجد الاقصی کے خطیب نے جمعے کی نماز کے خطبوں میں صیہونی حکومت کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں سے کہا تھا کہ وہ صہیونیوں کے توہین آمیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف ایک عرصے سے سازشوں میں مصروف ہے اور وہ مسجد الاقصی کے اطراف اور اس کے صحن کے نیچے سرنگیں کھود کر اس کو منہدم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے مسلسل حملوں اور توہین آمیز اقدامات کے بعد فلسطینیوں نے گذشتہ برس اکتوبر سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے اس تحریک کو کچلنے کے لئے اب تک دو سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس