Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے حملوں میں متعدد عام شہری شہید

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے تعز کے علاقے الوازعیہ پر بمباری کر کے سترہ عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے

خبروں میں کہا گیا ہے سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الوازعیہ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم چھے عام شہری شہید اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ البیضا میں بھی مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

دارالحکومت صنعا اور الجوف کے رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد مکانات بتاہ ہوگئے ہیں۔سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبے حجہ کے سرحدی شہر حرض میں بھی متعدد مقامات پر بمباری کی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی روک دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق ،یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ،سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

اس کاروائی کے دوران ، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی متعدد بکتر بندگاڑیوں اور دوسرے سامان حرب کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح میں بھی سعودی عرب کے فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔

ٹیگس