May ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • عراق کاشہر الکرمہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نے مغربی شہرالکرمہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے

عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ رائد شاکرجودت نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ فیڈرل پولیس اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی مشترکہ کارروائیوں کے دوران فلوجہ کے شمال مشرق میں واقع الکرمہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -

عراق کی فیڈرل پولیس فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس شہر کی مساجد اور سرکاری عمارتوں پر اب عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے- واضح رہے کہ الکرمہ ، صقلاویہ اور فلوجہ مغربی صوبے الانبار میں واقع ہیں اور بغداد سے پچاس کلومیٹرکے فاصلے پر ہیں-

اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ عراقی فوج نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الکرمہ فلوجہ اور صقلاویہ کے درمیان داعش کی سپلائی لائن کو پوری طرح کاٹ دیا ہے -

فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں پیر سے شروع ہوئی ہیں جو بدستور جاری ہیں -

ٹیگس