Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • امن کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناجائز مطالبات کے نتیجے میں مشرق وسطی میں قیام امن کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ندائے فلسطین کے مطابق حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے پیش کی جانے والی تمام علاقائی اور عرب تجاویز کا مقدر ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تیئیس سال قبل اعلان کر دیا تھا کہ اوسلو معاہدہ ناکام ہو جائے گا اورآج ہم اس کی ناکامی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ جب تک صیہونی حکومت اپنے ناجائز مطالبات اور شرائط منوانے کی کوشش کرتی رہے گی اس وقت تک کوئی بھی امن منصوبہ کا میاب نہیں ہوسکتا۔

اسماعیل ہنیہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ پے در پے جنگوں میں عوامی استقامت کے نتیجے میں صیہونی حکومت اور اس کا موقف کمزور ہو گیا ہے جبکہ تحریک حماس اس کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حماس کو پہلے کے مقابلے میں اپنی کامیابی کی پوری امید ہے۔

ٹیگس