Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت

بنگلادیش نے کہا ہے کہ کیفے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے کچھ دنوں بعد ہونے والے دوسرے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے

بنگلادیش کے وزیرداخلہ اسدالزماں خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے ان دونوں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی شناخت کرلی ہے اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا -

بنگلادیش کے وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا- یکم جولائی کو ڈھاکا کے گلشن سفارتی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک رسٹورنٹ پر حملہ کیا تھا جس میں بائیس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا- اس حملے میں مرنے والوں میں بیس غیر ملکی تھے -

بنگلادیش کے سیکورٹی اہلکاروں نے دوسرے دن چھے مشکوک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا اوردعوی کیا تھا کہ ان میں سے پانچ دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے -

کیفے حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی لیکن حکومت نے کہا کہ دونوں حملے جماعت المجاہدین بنگلادیش نے ہی کئے ہیں-

ٹیگس