May ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھر پور حمایت

بحرین کے علماء نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر ایک بیان صادر کیا ہے جس میں بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بحرین کے علماء نے اپنے بیان میں بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور ان کے دفاع کے سلسلے میں بحرین کی سڑکوں پر نکل آئیں اور شیخ عیسی قاسم کے بارے میں بحرینی اور سعودی حکومتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہوجائیں اور اس سلسلے میں علماء کے شرعی حکم اور فتوے پر عمل کرنے کے لئے آمادہ رہیں ۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کرکے ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے جس کے بعد الدرازعلاقہ میں بحرینی عوام اپنے محبوب قائد کا دفاع کرنے کے لئے کفن پہن کر سڑکوں پر موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بحرینی عدالت نے 21 مئی کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف فیصلہ سنانے کا اعلان کررکھا ہے۔

 

ٹیگس