May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئےتحریک

بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے انقلاب بحرین کے معنوی پیشوا کو آل خلیفہ سے نجات دلانےکے لئے ایک تحریک شروع کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے کارکنوں نےآیت اللہ شیخ قاسم کو نجات دو کے عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے۔ یہ تحریک شیخ عیسی قاسم کے دفاع  میں جو بحرین کے پرامن احتجاج اور مظاہروں کی علامت ہے، کیلئے آج منگل کے روز سے باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بحرینی فوجیوں نے گزشتہ منگل کو الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے 6 عام شہریوں کو شہید جبکہ سینکڑوں افراد کو زخمی اور پابند سلاسل کیا تھا۔ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ سے ان کے حامیوں کے تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں لہذا تاحال ان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ نام نہاد بحرینی عدلیہ نے شیخ عیسی قاسم پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے ایک سال کے لئے نظر بند اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

ٹیگس