Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پابندیاں نہیں ہٹیں گی تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، قطر

قطر کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جب تک دوحہ کے خلاف عائد پابندیاں ختم نہیں ہوجاتیں اس وقت تک وہ عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے

قطر کے وزیرخارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک بعض عرب ملکوں کے ذریعے دوحہ کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے- ان کا کہنا تھا کہ بعض عرب ملکوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی دوحہ نے شرط بھی یہی رکھی ہے- ان کا کہنا تھا کہ دوحہ کو ان عرب ملکوں کی جانب سے جنھوں نےقطر کے ساتھ تعلقات منقطع کئے تھے تعلقات کو معمول پرلانے کے لئے کوئی اشارہ بھی نہیں ملاہے - قطر کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہتی ہے تو دوحہ اس صورت میں ترکی کویت اور عمان پر بھروسہ کرے گا اور ایران نے بھی ہمارے طیاروں کے لئے اپنی ہوائی گذرگاہیں کھول دی ہیں -

ٹیگس