Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں صحافیوں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے نے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے عبداللہ ناصر النعمہ نے غزہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کے بڑھتے جانی نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس قسم کی جارحیت و جرائم کے ارتکاب کے باوجود صیہونی حکومت کے محفوظ رہنے پر خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ غزہ میں اب تک ایک سو تیس سے زائد فلسطینی صحافی اور نامہ نگار شہید اور سولہ زخمی نیز چار لاپتہ ہیں جبکہ کسی بھی جنگ میں اتنی تعداد میں صحافیوں کے جانی نقصان کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے عبداللہ ناصر النعمہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے پچیس صحافیوں اور نامہ نگاروں کو گرفتار بھی کر رکھا ہے جبکہ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فوری آزادانہ تحقیقات اور اس جرم کا ارتکاب کئے جانے پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانون کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس