Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں جنیوا امن مذاکرات شروع

شام مخالفین اور حکومت کے نمائندوں کے درمیان ساتویں امن مذاکرات جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگئے ہیں۔

 مذاکرات کے آغاز سے قبل، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا اور شامی وفد کے سربراہ بشار جعفری نے ایک دوسرے سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
عبوری حکومت کا قیام، انتخابات کا انعقاد، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور نئے آئین کی تدوین، حالیہ جنیوا مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
 یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ماسکو واشنگٹن سمجھوتے کی بنیاد پر اتوار سے جنوب مغربی شام میں جنگ بند ہوگئی ہے۔ اردن کی سرحد کے قریب واقع  درعا، سویدا اور قنیطرہ جیسے علاقے اس جنگ بندی میں شامل ہیں۔
جنیوا مذاکرات کا پچھلا دور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

ٹیگس