شامی فوج نے صوبہ حماہ کے مشرق میں پیشقدمی کرتے ہوئے کچھ دیہات اور پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شامی فوج نے جمعے کو مشرقی حماہ کے ایک مضافاتی دیہات میں داعش کے ہتھیاروں کے گودام پر قبضہ اور کچھ دیہات کو آزاد کرالیا-
شہرسلیمیہ کے مغربی مضافاتی علاقے میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شامی فوج اور رضاکار فورس، بادیہ کے علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
نواحی دمشق میں بھی آج عوامی رضاکار فورس نے بھاری کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوب مشرقی جبل سیس میں رجب الارنب اور بئرمحروثہ کے علاقوں اور مشرقی جبل سیس میں ارض جلیغم اور مغربی جبل سیس میں سد ابوخشبہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا۔

Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۵ UTC
کمنٹس