Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے سرحدی علاقے واقع فوجی مراکز پر گولہ باری کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی قوم کے خلاف سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے المقطابہ میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
یمنی فوج کے توپ خانے نے جیزان کے علاقے میں الخرشب فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔