Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان:عراقی سفارتخانے پرخودکش حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگر 4 دھماکے ہوئے اورعراقی سفارتخانے میں حملہ آوروں کے گھس جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔

کابل نیوزکی رپورٹ کے مطابق کم سے کم 5 حملہ آورعراقی سفارتخانے میں داخل ہوئے اور ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر سفارخانے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں سےمسلسل فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے ہیں ۔

افغان سیکورٹی حکام نے تاحال ان دھماکوں کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں بھی تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ افغان صدارتی محل سے ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔

ٹیگس