Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  •  مناسک حج کا آغاز، لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے عازمین حج کی منیٰ آمد

حج کے مناسک آج سے شروع ہوں گے اور حجاج مناسک حج ادا کریں گے۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے تقریبا 20 لاکھ سے زائد عازمین حج آج منیٰ روانہ ہوں گے۔ حجاج کل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے، میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کریں گے اوربعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں اللہ رب العزت کے حضور حجاج کرام ذکر و تسبیح کے ساتھ خصوصی دعائیں کریں گے، نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے،20لاکھ عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور وہاں پہنچ کرمغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈوائیں گے، پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکۃ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کریں گے۔ دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکن اعظم ہے اور تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے، تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔

 

ٹیگس