Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت کے مخالف بحرینی شہری گرفتار

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سعودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق، یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ  کرنے والوں کی شناخت ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے کی گئی اور ان میں سے بعض کو گرفتار لیا گیا۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرے میں شریک دیگر لوگوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے یمن پر سعودی جارحیت کی مخالفت کے جرم میں پانچ بحرینی شہریوں کو قید کی سزا سنائی تھی۔ادھر بحرین کی نمائشی عدالت نے ملک کے انقلابی عالم دین محی الدین المشعل کے خلاف مقدمے کی سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محی الدین المشعل کو رواں سال چودہ اگست کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ کویت سے وطن واپس پہنچے تھے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام  شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس