Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکیوں کے ہاتھوں اسلام کی توہین پر افغان عوام برہم

امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسلام کی اہانت پر افغان عوام کا غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے

افغانستان میں سیکڑوں افراد نے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف مظاہرے کئے ہیں- کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کابل کے ضلع قرہ باغ میں احتجاجی مظاہرہ کر کے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور ان کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کی- مظاہرین نے کابل - پروان ہائی وے بندکرکے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسلامی اقدار کی توہین روکنے کے لئے حکومت افغانستان سے ٹھوس اقدامات کرنےکی ضرورت پر تاکید کی- افغانستان کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی ایک بیان جاری کر کے صوبہ پروان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کی -

ٹیگس