Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کارروائی، کئ‏ی جارح فوجی ہلاک

یمنی فوج نے مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کے اڈوں پر میزائلی حملے کئے ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں منصورہادی کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر قاہرایم ٹو بیلسٹک میزائل سے حملہ کیاہے - اس میزائلی حملے کے نتیجے میں منصور ہادی کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے- دوسری طرف سعودی اتحادی فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو اپنے فضائی اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے- سعودی جنگی طیاروں نےصوبہ حجہ کے رہائشی علاقوں پر بھی کم سے کم تیئیس بار بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے- تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ میں ایک مکان پر حملہ کر کے ایک خاتون سمیت چار عام شہریوں کو شہید کردیا ہے- صوبہ حجہ کے المزرعہ علاقے میں انجام پانے والی اس سعودی بمباری میں ایک گھر، ایک دوکان اور ایک اسکول پوری طرح تباہ ہوگیا ہے جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں-

ٹیگس