Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  •  افغانستان کا پاکستانی علاقے سے میزائل حملوں کا الزام

افغانستان نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنے ملک میں میزائلی حملوں کی خبردی ہے۔

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر پاکستان سے افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان اور آچین کے نزدیکی علاقوں میں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
صوبہ ننگرہار کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ماضی میں بھی اس طرح کے حملوں میں صوبہ ننگرہار کے عوام کو دربدر اور بےگھر ہونا پڑا تھا۔
اس طرح کے حملوں پرافغانستان کی جانب سے اس سے پہلے بھی احتجاج ہوتے رہے ہیں اور یہ حملے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا عامل شمار ہوتے ہیں۔
چند مہینے پہلے حکومت افغانستان نے اقوام متحدہ سے پاکستان کے خلاف شکایت کی تھی اور بارہا کابل میں اسلام آباد کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ہوتا رہا ہے۔
حال ہی میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ان میزائلی حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔