Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے 50 حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر پچاس سے زائد بار بمباری کی جس میں یمن کے متعدد عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق صوبے صنعا کے بنی مطر کے علاقے الحلیلہ پر سعودی جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی جس میں ایک شخص شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبے صعدہ کے علاقے منبعہ میں آل مقنع پر بھی بمباری میں کئی یمنی شہری زخمی ہوئے۔

باقم کے علاقے الظاہر، شدا ، برکان اور آل صبحان کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے اپنی جارحیت کا نشانہ نایا۔

سعودی جنگی طیاروں نے کتاف کےعلاقے البقع، المصلوب، الغیل اور اسی طرح صراوح پر بھی کئی بار بمباری کی۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ کے علاقے مشعر کو بھی حملے کا نشانہ بنایا اور حرض نیز میدی پر پندرہ بار بمباری کی۔

ٹیگس