Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف شہروں منجملہ الخلیل، بیت لحم، جنین اور قلقیلیا کو نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر حملے کئے اور فلسطینی شہریوں سے تفتیش کی جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم از کم پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
ہفتے کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے غزہ کے سواحل پر ماہیگیروں پر حملہ کر کے کئی ماہیگیروں کو زخمی کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینیوں پر حملے اور انھیں گرفتار کر رہے ہیں۔

ٹیگس