Apr ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • نابلس میں صیہونی مخالف کارروائی

غرب اردن کے شہر نابلس میں صیہونی مخالف کارروائی انجام پائی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق شہر نابلس کے مغرب میں دیر شرف علاقے میں صیہونی حکومت کی چیک پوسٹ کے قریب صیہونی مخالف کارروائی انجام پائی ہے۔

سما کے مطابق ایک فلسطینی لڑکی کو دیر شرف میں صیہونی مخالف کارروائی انجام دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گيا- دوسری جانب سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر نابلس میں جارح صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جاری لڑائی میں ایک فلسطینی جوان شہید اور کئی ديگر زخمی ہوگئے-

غزہ میں جاری جنگ کے دوران، صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی، اس حکومت کے آباد کاروں نے بھی مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے-

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کی شام تک مغربی کنارے میں چار سو ترسٹھ فلسطینی شہید اور چار ہزار سات سو پچاس زخمی ہوئے-

ٹیگس