Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں صنعا کے شمال مشرق میں واقع نہم کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو یمنی ساخت کے زلزال ایک نامی میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے فوجی ذریعے  نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج کا یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا جبکہ یمنی فوج نے جنوب مغربی یمن میں واقع صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی علب گذرگاہ میں سعودی فوج کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ کئی دیگر کو قیدی بنا لیا گیا۔دوسری جانب سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر بمباری کی جس میں نو یمنی عام شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔دریں اثنا یمنی بچوں نے صنعا میں احتجاجی اجتماع میں شرکت کرکے جارح سعودی اتحاد  کے ہاتھوں یمن کے عام شہریوں خاص طور سے بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔بچوں کا یہ اجتماع بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہوا جس میں یمن پر سعودی عرب کے اتحاد کی  جارحیت کی مذمت کی گئی۔سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی اور بعض عرب و اسلامی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ سعودی اتحاد نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک میں غذائی اشیا، پینے کے صاف پانی اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔عالمی ریڈکراس کمیٹی نے یمن میں پچّیس لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی کے فقدان کی بنا پر اس ملک میں ہیضہ سمیت مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔عالمی ریڈکراس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی بنا پر بھی مختلف قسم کی اشیا کی شدید قلت کے علاوہ بے شمار مسائل و مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔عالمی ریڈکراس کمیٹی نے یمن کا محاصرہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محاصرہ ختم ہونے کی صورت میں ہی یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں سمیت مختلف طرح کی ضروری اشیا و مصنوعات منتقل کی جاسکتی ہیں۔