Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 63 دہشتگرد ہلاک

افغان صوبے قندہار میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں میں 63 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق افغان فوج اور پولیس نے پیر کی رات ضلع میوند اور زہرائی میں مشترکہ آپریشنز کیے، کالا شامیر اور جاگروم کےعلاقے میں  30شدت پسند مارے گئے جبکہ میوند میں 25شدت پسند ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں 10سے زائد شدت پسند زخمی بھی ہوئے، جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوبے لوگر میں بھی افغان فورسز کے آپریشن میں 8طالبان مارے گئے۔ آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، ہتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں۔

 

ٹیگس