Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں کا حملہ ناکام

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوجیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے لئے کام کرنے والے آلہ کارفوجیوں کو نشانہ بنایا اس حملے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے صوبہ البیضا اور صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ یمنی فورسز نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انھیں پسپائی اختیارکرنے پر مجبور کردیا۔

ٹیگس