Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان، حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 30 ہلاک

افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر اور 30 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع نرخ میں ایک کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر قاری قدرت اللہ مارا گیا۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 30 افغان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مارا جانے والا قاری قدرت اللہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر تھا۔

ٹیگس