Jan ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • مزید گیارہ سعودی شہزادے گرفتار

ریاض کے الحکم محل کے باہر احتجاج کرنے والے گیارہ شہزادوں کو شاہی گارڈ نے گرفتار کر کے حائر جیل منتقل کر دیا۔

خـبروں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شہزادے بجلی اور گیس اور دیگر خدمات کی مفت فراہمی معطل کیے جانے کے فیصلے کے خلاف الحکم محل کے باہر جمع ہوئے تھے۔

قصر الحکم کے باہر جمع ہونے والے سعودی شہزادے ایک اور شہزادے کے خلاف قصاص کا حکم دیئے جانے کے خلاف بھی احتجاج اور تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انھوں نے سعودی عرب میں دیگر شہزادوں کے اختیارات محدود کرنے کی مہم شروع کر دی ہے تاکہ حکومت میں اپنے خاندانی حریفوں کے نفوذ کو کم اور انہیں راستے سے ہٹایا جاسکے۔

ٹیگس