Mar ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کیجریوال کی ای ڈی حراست میں مزید 4 دن کی توسیع

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی راؤز ایوینیو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کو مزید 4 دن کے لئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ فی الحال کیجریوال یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج راؤز ایوینیو عدالت میں کیا گیا لیکن عدالت نے کوئی ریلیف نہیں دی اور فی الحال وہ یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں ہی رہیں گے۔ کیجریوال کو ای ڈی، اینفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اگلے دن اروند کیجریوال کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے 6 دن کے لئے 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

6 دن کی ای ڈی حراست ختم ہونے پر آج اروند کیجریوال کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ای ڈی نے حراست میں توسیع کئے جانے کی درخواست دی۔ سماعت کے دوران اروند کیجریوال نے بھی اپنی بات رکھی اور کہا کہ میرے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔ ای ڈی نے صرف عام آدمی پارٹی کو توڑنے کے لئے مجھے پھنسایا اور گرفتار کیا۔

ای ڈی کی طرف سے کہا گیا کہ کیجریوال سوالوں کے سیدھے سیدھے جواب نہیں دے رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنے موبائل کا پاس ورڈ بھی نہیں دیا ہے، اگر وہ پاس ورڈ نہیں دیتے ہیں تو پھر پاس ورڈ بریک کرکے موبائل کھولنا پڑے گا۔

ٹیگس