Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • وحشیانہ سعودی جارحیت میں دسیوں یمنی شہری شہید و زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے سحار کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں بارہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی سبا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چشم دید گواہوں کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں سات یمنی شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدوں کے مطابق شہید و زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔یمن پر سعودی جارحیت میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں جبکہ یمن کے محاصرے اور غذائی اشیا نیز دواؤں کی قلت اور اسی طرح وبائی امراض میں مبتلا ہونے کے باعث  بھی اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں