Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت مخالف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر مظاہرے کرکے شاہی حکومت کے ہاتھوں ایک انقلابی نوجوان کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کے عوام نے جمعرات کی شب ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔مظاہرین ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا فوجی محاصرہ ختم کیے جانے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ دنوں چار انقلابی نوجوانوں کو قتل اور پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ان کی لاشیں سمندر برد کردیں تھیں۔ ان میں سے تین نوجوانوں کی لاشیں ایران کے جنوبی شہر بوشہر کے ساحلوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ٹیگس