Jun ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے داعش کی حمایت

شام نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں فاش کیا ہے کہ امریکہ، دہشت گرد گروہ داعش کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں فاش کیا ہے کہ امریکہ، داعش کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 شام نے اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ امریکہ شام میں داعش کی براہ راست مدد کر رہا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریک،ہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کے بجائے عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 شام کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے اسے فروغ دے رہا ہے۔

ٹیگس