Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن میں سامراج کی مخالفت کا قومی دن

یمنی عوام نے سنیچر کو مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کے اور مظاہرے کرکے امریکا اسرائیل اور آل سعود سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ہے ۔

یمن میں سنیچر کو سامراج کی مخالفت کا قومی دن منایا گیا ۔ یاد رہے کہ یمن میں سن دو ہزار دو میں یمنی عوام کے رہنما شہید حسین بدرالدین الحوثی نے چودہ جولائی کو سامراج کی مخالفت کا قومی دن قرار دیا تھا۔

شہید حسین بدرالدین الحوثی نے دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف مجاہدت شروع کی اور دو ہزار چار میں سابق ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ایک لڑائی میں شہید ہوگئے تھے ۔

یمن سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سامراج مخالف قومی دن کی مناسبت سے سنیچر کو صنعا، الحدیدہ، صعدہ ، حجہ اور عمران سمیت مختلف شہروں میں دسیوں لاکھ یمنی شہریوں نے شرکت کی۔یمنی عوام نے ان ریلیوں میں اعلان کیا کہ امریکا، اسرائیل اور آل سعود اور ان تمام قوتوں سے اپنی نفرت کا اعلان کرنے لئے ان مظاہروں میں شریک ہوئے ہیں جو یمنی خواتین اور بچوں کا قتل عام کررہی ہیں ۔

یمنی عوام نے ان ریلیوں میں اعلان کیا کہ طاغوتیوں سامراجیوں اور جارحین کے تخت و تاج کی نابودی تک ان کی استقامت و مجاہدت جاری رہے گی ۔

ٹیگس