Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کا سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل زلزال - 1 سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پربیلسٹک میزائل زلزال- 1  سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ جبل الدود کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل زلزال- 1 سے حملہ کیا ہے ۔

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو دس ممالک کی حامیت حاصل ہے لیکن یمن پر مسلط کردہ جنگ کے تین سال گزرنے کے باوجود سعودی عرب اس ظالمانہ  اور غیر منصفانہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس