بیت المقدس میں فلسطینی لڑکی کی شہادت
Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کرشہید کر دیا۔
اس فلسطینی لڑکی کی شہادت کے ساتھ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔اس فلسطینی لڑکی نے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت سے تنگ آ کر بدھ کی رات دو صیہونی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا جنھیں پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔صیہونی فوجیوں نے بدھ سے جمعرات کے دوران دو اور فلسطینوں کو شہید کر دیا جس کی بنا پر چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک لڑکی شامل ہے۔اس سے قبل دو دسمبر کو ایک فلسطینی نے رام اللہ کے قریب واقع عوفرا کے قریب غاصب صیہونیوں کی ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر گیارہ صیہونیوں کو زخمی کر دیا تھا۔