Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔

اس موقع پرغاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

صیہونی فوجی، غزہ اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی جوانوں کو بلاسبب حراست میں لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔

قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں، اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔

ٹیگس