Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے موقف کی حمایت

لبنان کے مختلف گروہوں، جماعتوں اور قومی شخصیات کی کوآرڈینیشن کونسل نے شام میں تحریک مزاحمت کی کامیابی اور علاقے میں صیہونی حکومت اور امریکی منصوبے کی شکست کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی بیان کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ہفتے کی رات شام میں مزاحمتی محور کی حالیہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شام میں اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔ لبنان کے مختلف گروہوں، جماعتوں اور قومی شخصیات کی کوآرڈینیشن کونسل نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں شام میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بارے میں حزب اللہ کے سربراہ کے بیان کی قدردانی کی۔

اس کونسل نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی طرح کی ممکنہ جارحیت پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ ہر طرح کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس