ایران مخالف اتحاد بنانے میں امریکہ ناکام: حماس
Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
امریکہ کی اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد کی کوشش ناکام ہوجائےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مذموم مقاصد جیسے " سینچری ڈیل" میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد نہیں بنا سکتا اورامریکہ کو اس میں بھی شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
موسی ابومرزوق نے کہا کہ تمام فلسطینی سینچری ڈیل کے خلاف ہیں اور عرب ممالک میں بھی اس سلسلے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل کو صرف سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔
موسی ابومرزوق کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطینی آج بھی عرب اور اسلامی ممالک کا اصلی اور اہم مسئلہ ہے۔