Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • فارمولا ون ریس کے بحرین میں انعقاد پر نکتہ چینی

ہیومن رائٹس واچ نے بحرین میں فارمولا ون ریس کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بیان میں ریس کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ بحرین میں اس ریس کے انعقاد کے ذریعے حکومت بحرین کے سیاسی اکھاڑے کا حصہ نہ بنے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین، مسلسل مخالفین کو سرکوب کر رہی ہے اور ملک کی صورتحال کو پرامن ظاہر کرنے کے لیے فارمولا ون ریس سے بطور ہتھکنڈہ کام لیتی ہے۔
فارمولا ون ریس ہر سال مارچ کے مہینے میں بحرین میں منعقد کی جاتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اس سے پہلے بھی کئی بار فارمولا ون ریس کے منتظمیں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کرے۔
واضح رہے کہ بحرین کے عوام اور حکومت مخالفین فارمولا ون ریس کو خونی فارمولا ریس اور بحرین عوام کے خون پر انجام پانے والے مقابلے کا نام دیتے ہیں۔
بحرینی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک آل خلیفہ حکومت عوام کی سرکوبی اور مخالفین کو کچلنے کا سلسلہ بند نہیں کر دیتی ہے اس وقت کی فارمولا ون ریس کے منتظمین کو بحرین میں اس ریس کا انعقاد نہیں کرنا چاہیے۔

 

ٹیگس