Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • شام کی جانب سے مکہ اجلاس کے اختتمامی  بیان کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے مکہ اجلاس کے اختتامی بیان کی مذمت کی ہے۔

عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں نے جمعہ کی  شب ختم ہونے والے مکہ اجلاس کے، جس بیان پر دستخط کیے ہیں اس میں سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اسلامی سربراہی کانفرنس کے اختتامی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والے سعودی اماراتی اتحاد کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کے لیے بلائی گئی تھی۔
شام کی وزارت خارجہ کے مطابق مکہ کانفرنس، خطے کے بعض عرب ممالک کی اپنے مغربی آقاؤں کے ساتھ کھلی اور گہری وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولان کا علاقہ سرزمین شام کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا اور ہم اسے اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرائیں گے۔
مقبوضہ جولان کا پہاڑی علاقہ شام کے صوبے قنیطرہ کا حصہ ہے جس پر غاصب صیہونی حکومت نے سن  انیس سو سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ میں قبضہ اور سن انیس سو اکیاسی میں شام کے اس مقبوضہ علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم عالمی برادری نے اسرائیل کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

ٹیگس