حزب اللہ اور حماس کی بڑھتی ہوئی طاقت و توانائی کا اعتراف
Jul ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی تحریک حماس کی دفاعی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی سیکورٹی ذرائع نے حماس و حزب اللہ کے محاذوں پر ایک ساتھ جنگ سے اسرائیلی فوج کے خوف و ہراس کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کو اس وقت اس کھلی حقیقت کا سامنا ہے کہ آئندہ کوئی بھی جنگ ماضی کی جنگوں سے بہت مختلف ہو گی۔
صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے حماس اور حزب اللہ کی ڈرون توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ، اپنے میزائلوں سے اسرائیل کی وزارت جنگ کی عمارت اور تجارتی مراکز کو بخوبی نشانہ بنا سکتی ہے۔
اس سے قبل موساد کے سابق نائـب سربراہ رام بن بارک نے بھی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقابلے میں تل ابیب کی ناتوانی کا اعتراف کیا تھا۔