Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر اسرائیل کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی

عید قربان کے موقع پر مسجد الاقصی میں نماز عیدالضحی ادا کرنے والوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے اتوار کی صبح مسجد الاقصی اور اس کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں عیدالضحی کی نماز ادا کی۔عینی شاہدین کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں نے اس موقع پر باب المغاربہ کے سامنے مورچہ بندی کی کوشش کی جسے فسطینیوں نے ناکام بنادیا۔ فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بیت المقدس کی اسلامی وقف کونسل کے سربراہ عبدالعظیم سلھب بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے فلسطینی شہریوں سے مسجد الاقصی کے دفاع اور صہیونیوں کے ہاتھوں اس مقدس مقام کی بے حرمتی روکنے کے لیے بیت المقدس شہر پہنچنے کی اپیل کی ہے۔حماس کے ترجمان حازم القاسم نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا حصہ باقی رہے گا اور غاصب صیہونی حکومت اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

ٹیگس