Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 2 امریکی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں موجود نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ ایک جھڑپ کے دوران 2 امریکی دہشت گرد فوجی مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق افغانستان میں مسلح جھڑپ کے دوران مزید 2 امریکی دہشت گرد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان اموات کی نیٹو نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ہلاکتوں کے ساتھ افغانستان میں اس سال مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیٹو ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں امریکی فوجیوں کی موت کن حالات میں اور کہاں پر ہوئی؟ تاہم ایک امریکی فوجی اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتنا بتایا کہ امریکی دستوں کے یہ دونوں ارکان چھوٹے ہتھیاروں سے ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔

18 سال طویل جنگ میں 2400 سے زائد دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 ہزار کے قریب شدید زخمی ہوئے۔ حالیہ عرصے میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس