Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کامیاب کارروائیاں اور سعودی جارحین کی پسپائی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ نجران میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی کارروائی ناکام بنا دی ہے دوسری جانب یمنی فوج نے دو ایئر ڈیفینس سسٹم کی بھی رونمائی کی ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آج جنوبی سعودی عرب میں واقع صوبہ عسیر کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو "قاصف کے دو" ڈرون طیارے سے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قاصف کے دو ڈرون حملے سےافرا تفری مچ گئی پروازوں میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ یحی سریع نے کہا کہ یہ حملہ، یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات، جرائم اور محاصرے کے جواب میں انجام پایا ہے۔ ابہا ایئرپورٹ حالیہ ہفتوں میں بارہا یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سنیچر کو جنوبی سعودی عرب میں واقع صوبہ نجران کے علاقے الصوح میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی اپنے اڈوں کی جانب پیشقدمی کے لئے ایک کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کرائے کے فوجیوں کے ساتھ یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی جھڑپ میں متعدد سعودی جارحین ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ان کا فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے ایک تقریب میں فاطر ایک اور ثاقب ایک نام کے دو ایئرڈیفینس سسٹم کی رونمائی کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں ان دونوں دفاعی سسٹم کی رونمائی کے بارے میں کہا کہ فاطر ایک میزائل سسٹم کو اندرون ملک تیار اور اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اب تک اس سے کئی جارح اتحاد کے کئی جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔ یحیی سریع نے ثاقب ایک دفاعی سسٹم کے بارے میں کہا کہ اس سسٹم کو دوہزارسترہ سے استعمال کیاجا رہا ہے اور اسی سے چھے ستمبر کو شہر الحدیدہ میں دشمن کے آپاچی ہیلی کاپٹر کا مقابلہ کیا گیا تھا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ایئرڈیفنس سسٹم کو ان علاقوں میں تعینات کرنے کی خبر دی ہے جو دشمن کے حملوں کے نشانے پر ہیں۔ یحی سریع نے کہا کہ یمن کے ایئرڈیفینس سسٹم، جارح سعودی اتحاد کے آپاچی ہیلی کاپٹروں کا مقابلہ کرنے میں ستّر فیصد کامیاب رہا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی فوج کی میزائلی یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے حالیہ دنوں میں برکان تین بیلسٹک میزائل سسٹم کی بھی رونمائی کی ہے۔ 

ٹیگس